ایف آئی اے کی بڑی کارروائی کراچی میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک سے وابستہ دو ملزمان گرفتار، 72 لاکھ روپے برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے کراچی زون کی ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری

ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے لیاقت نیشنل ہسپتال اور شرف آباد سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں محمد اشفاق اور محمد یامین شامل ہیں گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے برآمد گرفتار ملزمان سے 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.