ایس پی ہیڈکوارٹرز سید سجاد حیدر بخاری کا پولیس فورس کی گاڑیوں کی انسپکشن

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایس پی ہیڈکوارٹرز سید سجاد حیدر بخاری کا پولیس فورس کی گاڑیوں کی انسپکشن ایس پی ہیڈکوارٹرز نے تمام گاڑیوں کی انسپکشن کے ساتھ ان کی اوور ہالنگ اور مینٹیننس کا جائزہ لیا اور افسران کو تمام گاڑیوں کو درست حالت میں رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹرز سید سجاد حیدر بخاری نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد پولیس کی گاڑیوں کی انسپیکشن کی ،اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،ایس پی ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد پولیس کی گاڑیوں کی انسپکشن کے ساتھ ان کی اوورہالنگ اور مینٹیننس کا جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو گاڑیوں کو درست حالت میں رکھنے کے احکامات جاری کئے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کی فوری مدد اور امن و امان کے قیام میں ان گاڑیوں کا اہم کردار ہے، ان کی بہترین حالت اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے.