اسلام آباد (کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکا شدید بارش میں فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے پر ٹریفک پولیس افسران و جوانوں شاباش سی ٹی او اسلام آباد نے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناداور نقد انعامات سے نوازا،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور ہر موسم میں اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں سر انجام دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کی بھرپور راہنمائی اور مدد کو یقینی بنا رہی ہے ،اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے شدید بارش میں اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے والے ٹریفک پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی ،انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو تعریفی اسناداور نقد انعامات سے بھی نوازا، اس موقع پرسی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ بارش کے دوران عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں افسران اور جوانوں کی محنت و لگن قابلِ ستائش ہے ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے یہ افسران و جوان شہریوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور ہر موسم میں اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں سرانجام دے رہے ہیں .
انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ کرنے اور ٹریفک کو بلارکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،حادثات میں کمی لانے کے لئے قانون پر عمل د ر آمد کروانا انتہائی ضروری ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنا ئیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں، سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے آگاہی ٹیم مختلف اوقات میں مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے.
جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ریڈیو ایف ایم92.4 پر بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہ کررہی ہے.