اسلام آباد کے تھانہ آئی-نائن کی حدود میں اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات: نامعلوم افراد نے باپ، بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) و فاقی دارجحکومت کے تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات نا معلوم قاتلوں نے باپ، بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا رمشاہ کالونی میں رہائش پذیر اکرم اپنے بچوں کے ہمراہ رہتا تھا پولیس کے مطابق نامعلوم قاتلوں نے باپ، بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا.

مقتولین کی شناخت اکرام پال(والد)شبیر(بیٹا) اور نیہا (بیٹی) کے نام سے ہوئی مقتولین کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے تھاتاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، فارنزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے قتل کی واردات تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں پیش آئیایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے.