اسلام آباد(کرائم رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن عملے کے لیے دو روزہ تربیتی سیشن سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد کیا گیا، جس کی نگرانی کینیڈین لائژن افسران نے کی ، تربیت کا مقصد امیگریشن افسران کو جعلی سفری دستاویزات کی پہچان، مشتبہ مسافروں کی شناخت، پروفائلنگ، اور خطرے کے تجزیے کی تکنیکوں سے آگاہ کرنا تھا۔ سیشن میں 50 امیگریشن اہلکاروں نے شرکت کی اور جدید سفری دستاویزات میں موجود سیکیورٹی فیچرز، بایومیٹرک تصدیق اور ہائی رسک مسافروں کی شناخت کے جدید طریقہ کار سے متعلق عملی تربیت حاصل کی۔
یہ تربیتی سیشن ایف آئی اے کی جانب سے سرحدی نگرانی کو بہتر بنانے اور غیر قانونی ہجرت و جعلی دستاویزات کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بین الاقوامی تربیت نہ صرف عملے کی مہارت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ پاکستان کے امیگریشن نظام کو بھی عالمی معیار کے مطابق مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔