غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، ایرانی شہری سمیت 17 افراد گرفتار

گوادر( کرائم رپورٹر )ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کی بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی طریقے سے سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کارروائی کے دوران ایرانی شہری سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں 5 افراد کا تعلق بونیر، 3 کا تعلق ساہیوال، 2 کا تعلق گوجرانوالہ، 2 منڈی بہاؤالدین، جبکہ ایک، ایک شخص کا تعلق وہاڑی، لاہور، لودراں، گجرات اور کراچی سے ہے۔ ایک ایرانی شہری بھی ان افراد میں شامل ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تمام ملزمان کو بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی سے گرفتار کیا گیا، جب وہ غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران سمندر کے راستے جا رہے تھے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ارادہ ایران سے دیگر ممالک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا تھا ایف آئی اے نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کریں اور اس عمل میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے انسانی اسمگلنگ جیسے خطرناک جرم کے خلاف قومی مہم کا حصہ بنیں۔