اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی NES اسکولز سسٹم کے عملے اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے اہم ملاقات ملاقات میںتعلیم و تربیت اور این پی ایف کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جس کا مقصداسکول سسٹم میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، تدریسی حکمت عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اورطلبہ کی تربیت کو مزید موثر بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سید علی ناصر رضوی نے NES اسکولز سسٹم کے عملے اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے اہم ملاقات کی،جس میں تعلیم وتربیت اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے متعدد پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں اور NES اسکولز کو ایک ماڈل تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا.
ملاقات میں موجود بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی تعلیم کے فروغ میں اپنے ممکنہ کردار اور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیم اور معاشی ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے عناصر ہیں،اس موقع پر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،جس کا مقصد NES اسکولز سسٹم میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، تدریسی حکمت عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور طلبہ کی تربیت کو مزید موثر بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا تھا، جن میں ہاؤسنگ، فلاحی اور تعلیمی شعبوں کے نئے انیشییٹوز شامل ہیں .
ایم ڈی سید علی ناصر رضوی نے NES اسکولز سسٹم کو جدید تعلیم اور کردار سازی کا مثالی ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا ویژن صرف رہائشی یا مالی منصوبوں تک محدود نہیں بلکہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا بھی اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.