آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کا پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے اور سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کرنے کا اجلاس

اسلام آباد (کرائم رپورٹر ) آئی جی اسلام آباد کا فورس کے انتظامی امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد اجلاس میں پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافہ، دستیاب وسائل کے موثر استعمال، لاجسٹک سپورٹ کے بہتر انتظامات اور جاری خصوصی منصوبہ جات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ،جبکہ افسران کو درکار سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے خصوصی احکاما ت بھی جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے فورس کے انتظامی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد ہارون جوئیہ، اے آئی جی لاجسٹکس اور ڈائریکٹر اسپیشل انیشی ایٹو بھی موجود تھے،اجلاس میں پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافہ، دستیاب وسائل کے موثر استعمال، لاجسٹک سپورٹ کے بہتر انتظامات اور جاری خصوصی منصوبہ جات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا،آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کو درکار سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے بھی خصوصی احکامات جاری کئے تاکہ افسران اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کر سکیں .

انہوں نے افسران کو احکاما ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمت کے معیار کو مزید بلند کیا جائے،اس موقع پر ڈائریکٹر اسپیشل انیشی ایٹو نے مختلف ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر آئی جی اسلام آباد کوبریفنگ دی جبکہ لاجسٹکس ونگ کو ہدایت دی گئی کہ تمام فیلڈ یونٹس کو درکار سہولیات اور ساز و سامان کی ترسیل کو شفاف اور موثر بنایا جائے تاکہ تمام انتظامی امور کو پیشہ وارانہ انداز میں سرانجام دیا جاسکے۔