اسلام آباد (کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق کا مختلف ناکہ جات کا دورہ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں،مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی مو جو د تھے، ڈی آئی جی اسلام آ باد نے ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فرائض مستعدی اور انتہائی چوکس ہو کر سر انجام دینے کی ہدایت کی،انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناکہ جات پر ڈیوٹی کے دوران مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون عمل میں لائیں.
تمام افسران جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،ہم سب اس شہر اور اسکے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنائیں گے،تمام افسران دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کرنا ہمارا اولین مقصد ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران چیکنگ پولیس افسران سے تعاون کریں،