شہید انسپیکٹر وقار ستی کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ادا آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر و دیگر افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس کے شہید انسپیکٹر وقار ستی کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ادا کر دی گئی نمازِ جنازہ میں آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر، اسلام آباد پولیس اور موٹروے پولیس کے سینئر افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی انسپیکٹر وقار ستی مری ایکسپریس وے پر دورانِ ڈیوٹی ایک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج شہادت کا رتبہ حاصل کیا موٹروے پولیس کے افسران نے شہید انسپیکٹر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو فرض شناسی اور بہادری کی اعلیٰ مثال قرار دیا۔