ایف آئی اے اکیڈمی میں انسانی سمگلنگ پر خصوصی لیکچر، ڈائریکٹر عبدالقادر قمر کا زیر تربیت افسران سے خطاب

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالقادر قمر نے ایف آئی اے اکیڈمی میں زیر تربیت افسران کو انسانی سمگلنگ کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر دیا جس میں اس اہم مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی لیکچر کے دوران افسران کو انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ کے محرکات، وجوہات، طریقۂ کار اور بین الاقوامی پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ عبدالقادر قمر نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی قوانین، قومی حکمتِ عملی، اور عملی اقدامات کی مثالوں کے ذریعے افسران کو آگاہ کیا۔

زیر تربیت افسران نے لیکچر میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور انسانی سمگلنگ سے متعلق متعدد سوالات کیے جن کے جوابات ڈائریکٹر ایف آئی اے نے قومی و عالمی سیاق و سباق میں تفصیل سے دیے لیکچر کا مقصد افسران میں انسانی ٹریفکنگ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ جیسے جرائم کے تدارک کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور آگاہی کو بہتر بنانا تھا، تاکہ مستقبل میں وہ اس اہم مسئلے سے مؤثر طور پر نمٹ سکیں۔