اسلام آبا د (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کی افسران و جوانوں کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت۔تمام افسران و جوان پیشہ وارنہ اخلاقیات، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینئرسپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کی مختلف ٹیموں کو خصوصی بریفنگ دی،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جانفشانی اور مستعدی سے سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو ہر ممکن تحفظ اور سہولت فراہم کی جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، عوام کی آسانی اور متبادل راستوں سے متعلق بروقت راہنمائی فراہم کرنا بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے .
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس پرعزم ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے کے عمل کو مو¿ثر اور جدید خطوط پر استوار کرے گی تاکہ وفاقی دارالحکومت کو پرامن اور محفوظ شہر بنایا جا سکے،انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پولیس فورس شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،آخر میں انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ اخلاقیات، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔