اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کا سونامی 201 کنسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

اسلام آبا د (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کا سونامی 201 کنسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی منظوری سے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری۔آئی جی اسلام آباد نے رواں ہفتے بھی 11 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی تھی۔رواں ماہ 62 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی اور 4 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔پولیس آفیسرز کی ترقیاں آئی جی اسلام آباد کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی دلچسپی اور احکامات پر اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر محکمانہ ترقیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس سلسلے میں آ ئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر محکمانہ پروموشن کمیٹی نے خالی سیٹوں پر میرٹ اور شفافیت پر پروموشن کے سلسلے میں مختلف اجلاسوں کا انعقاد کیا،جس میں سینئر افسران نے معیار پر پورا اترنے والے مختلف رینکس کے افسران کے محکمانہ ریکاڈز اور دیگر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ لیا،جس کے تحت201 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،آئی جی اسلام آباد نے رواں ہفتے بھی 11 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی تھی جبکہ رواں ماہ 62 ہیڈکانسٹیبلز کو اے ایس آئی اور 4 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر بھی ترقی دی گئی،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی منظوری سے ترقیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسرز کی ترقیاں ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،محکمانہ ترقی تمام افسران و جوانوں کی ذمہ داریوں میںاضافے اور اعتماد کی عکاس ہے ،جبکہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران دلجمعی اور پیشہ ورانہ انداز سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں ،میں امید کرتا ہوں افسران اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں گے اور اس شہیدوں اور غازیوں کے محکمہ کی نیک نامی کےلئے اپنے فرائض پوری توانائی اور مستعدی سے ادا کریں گے، آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،جبکہ تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر میرٹ اور شفافیت پر ترقی دی جائے گی اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا.