اسلام آ باد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد کا فورس کی استعداد کاربڑھانے کیلئے اہم اقدام وفاقی دار الحکومت میں جرائم کے موثرانسداد کےلئے 08تھانوں کو نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئی ،جو شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اورشہر میں امن وامان کو برقرارکھنے میں اہم کرادا کریں گے،جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ ہمارا مشن ہے، ڈی آئی جی محمد جواد طارق
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کا پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق نے 08 نئی گاڑیاں مختلف تھانہ جات کے حوالے کردیں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کی فراہمی سے پولیس کی پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے گا، جس سے جرائم کی روک تھام میں خاطر خواہ بہتری آئے گی، انہوںنے مزید کہا کہ شہر کو محفوظ بنانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ ہمارا مشن ہے اور اس مقصد کے لئے پولیس فورس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے .
اسلام آباد پولیس شہر میں قانون کی بالادستی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کےلئے پر عزم ہے،انہوںنے افسران کو ہد ایات جاری کر تے ہو ہے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے ٹھوس اور موثر انظامات کو یقینی بنایا جائے ،جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اورمشن ہے.