اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم عبدالطیف قطر سے اسلام آباد پہنچا تھا، جہاں اسے ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، اور وہ نیب کو گزشتہ کئی برسوں سے مطلوب تھا۔ ملزم پر 3 ارب روپے سے زائد مالیت کے فراڈ کا سنگین الزام ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو نیب حکام کے حوالے کر دیا، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے اور نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سے میگا کرپشن کیس میں مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔