اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولت کیلئے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ،شہریوں کی خدمت اور قانون کے مو¿ثر نفاذ کو اولین ترجیح بنایا جائے اور جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس کا انعقادہوا، جس میں ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر/ٹریننگ محمد عتیق طاہر ،اے آئی جی لوجسٹکس عبد الحق عمرانی ، اے آئی جی آپریشنز /انوسٹی گیشنز سید عنایت علی شاہ سمیت ایس ایس پیز اور زونل ایس پیز نے شرکت کی، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولت کیلئے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ،انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کی خدمت اور قانون کے مو¿ثر نفاذ کو اولین ترجیح بنایا جائے اور جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کو مزید بہتر کیاجائے،انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائیوں کو مزید تیز کرنے، “نشہ اب نہیں” تحریک کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور شہریوں کی آسانی کے لئے زیادہ سے زیادہ آن لائن سہولیات فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کارکو مزید بڑھانے کیلئے ٹریننگ کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے.
اسلام آباد پولیس پرعزم ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان سمیت سکیورٹی کی صورتحال کے دوران اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت آخری حد تک کرے گی،انہوں نے تمام آپریشنل کمانڈرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ماتحت ٹیموں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنائیں،تمام کمانڈرز سخت محکمانہ احتساب کے ساتھ جوانوں کی ویلفیئرکا بھی خاص خیال رکھیںاور انہیں روزانہ کی بنیادوں پر بریف کریں،آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پولیس ویلفیئر اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق سمیت اے آئی جی جنرل ا ینڈ ڈویلپمنٹ ،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لئے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس میں جاری تمام منصوبوں کو شفافیت اور اعلیٰ معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت مکمل کیا جائے،اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح پولیس افسران و جوانوں اور ان کی فیملیز کی ویلفیئر کو یقینی بنانا ہے.