ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ڈی آئی جی اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیااور افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، اس موقع پر دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، ڈی آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی، اس موقع پر انہوں نے افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ “ہرافسر چوکس رہے.

شہریوں کے تحفظ میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی، شہر میں امن و امان کا تسلسل ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے، کسی بھی قسم کی شرپسندی یا قانون شکنی کی صورت میں قانون فوراً حرکت میں آئے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں،ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ “شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارا مشن ہے، جبکہ عوام کا اعتماد ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہے.