اسلام آباد(کرائم رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی کرپشن اور دہوکہ دہی میں ملوث ایف جی ای ایچ اے کا اہلکار گرفتار ملزم ذاکر حسین فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی بطور پٹواری تعینات تھا ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے ع گرفتار کیا گیا ملزم کی ضمانت اسپیشل جج سینٹرل-II اسلام آباد کی جانب سے منسوخ کی گئی ملزم نے موضع تھلہ سیداں (G-14/3) کی تعمیر شدہ جائیدادوں کے سپلیمنٹری ایوارڈ میں جعلی شریک مالکان کا اندراج کیا ملزم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو مالک ظاہر کر کے معاوضے اور پلاٹس جاری کروائے یہ جعلسازی اصل مالکان کے حقوق کی خلاف ورزی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہےملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.
