آن لائن فراڈ عمرہ پر گئے شہری کے اکاؤنٹ سے 8 لاکھ روپے غائب، ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )آن لائن فراڈ کرنے والے مافیا نے فراڈ دھوکہ دہی کرتے ہوئے شہری کے بینک اکاؤنٹ سے آٹھ لاکھ سے زائد کی رقم نکلوانے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد کو درخواست دے دی گئی درخواست میں اسامہ علی نے ایف آئی اے کو بتایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا ہوا تھا واپس آیا تو پتہ چلا کہ اس کے میزان بنک کے اکاؤنٹ سے زرینہ مائی عسکری بینک کی ڈی واٹس برانچ راولپنڈی میں تین لاکھ 40 ہزار روپے، محمد یونس مراد فیصل بینک چار سدہ برانچ میں 4 لاکھ 50 ہزار ، سفیان آصف یو بی ایل بینک جی نائن کراچی کمپنی برانچ 47 ہزار روپے ٹرانسفر کر لیے گئے ہیں.

جبکہ اس نے کسی کو رقم نہ دینی ہے مذکورہ بالا ملزمان نے آن لائن فراڈ کرتے ہوئے مدعی کے بینک اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر آٹھ لاکھ روپے سے زائد کی رقم ٹرانسفر کی جب میزان بنک برانچ میں مدعی نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا آپ کی درخواست پر کاروائی جاری ہے چار سے چھ ماہ لگیں گے رقم واپس آجائے گی .

جبکہ دوسری جانب مذکورہ بالا ملزمان کے اکاؤنٹس جب چیک کیے گئے تو اکاؤنٹ ہولڈرز کا کہنا تھا تو ہم تو کبھی بینک گئے ہی نہیں اور نہ ہی ہمارا اکاؤنٹ ہے یہ کس نے اکاؤنٹ کھولا ہوا ہے یہ بینک اکاؤنٹ عسکری، بینک فیصل بینک اور یو بی ایل بینک میں کھولے گئے جن سے جعل سازی کرتے ہوئے مدعی کے بینک سے رقم نکلوائی گئی.

ایف آئی اے سائبر کرائم نے تفتیش شروع کر دی ہے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مذکورہ نوسر باز اکاؤنٹ ہولڈرز کہ موبائل نمبر جو کہ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بینک کو دیے جاتے ہیں وہ بند ہیں ، کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے جب میزان بنک کے مینیجر سید سرور حسین سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست ہیڈ آفس میں بھیج دی ھے اس پر مزید تفتیش ہیڈ آفس والے کریں گے ہم اس میں کچھ نہیں کرسکتے جبکہ دوسری جانب مدعی نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو بتایا کہ میزان بنک والے مسلسل اس کے چکر لگوا رہے ہیں اور ابھی تک میزان بنک کی جانب سے کسی قسم کی تحقیقات شروع نہیں ہوئی مسلسل ہیڈآفس کو درخواست ہیڈ آفس میں بھیج دی ھے کہ کر ٹال رہے ہیں .