تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات کا ڈراپ سین،پولیس نے قاتل کو انتہائی قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزم واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔واقعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد۔ ملزم نے مقتول کورقم کے لین دین کے معاملے پر قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 14.04.2022 کو پولیس کو اطلاع ملی کہ زیرو پوائنٹ پل کے نیچے ایک گاڑی پر فائر لگے ہیں جس میں ایک ڈیڈ باڈی پڑی ہے جس پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران اور دیگر سینئر افسران فوری موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد اکٹھے کئے۔مقتول کی شناخت ارشاد غنی کے نام سے ہوئی ۔ پولیس ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا اورمقتول کے بھائی مسمی اکرام غنی ولد سید غنی سکنہ مکان نمبر 223 گلی نمبر 19 سیکٹر 10/2-G اسلام آباد کی درخواست پر تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ نمبر 329/22 بجرم 302 ت پ درج رجسٹر کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے اس لرزہ خیز قتل کو جلد از جلد ٹریس کرنے کے لئے ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران کی زیر نگرانی ایس پی صدرتصورا قبال، ایس ڈی پی او بشیر احمد ، ایس ایچ او کراچی کمپنی شاہد زمان اور تفتیشی افسر پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس ٹیم نے وقوعہ کی تمام تر شواہد ، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر لیا۔ ملزم راجہ محمد زبیر ولد حمد منیر سکنہ پا نگ اسلام آبادکوگرفتار کر لیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش مقتول ارشادغنی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ مقتول اور اس کے درمیان رقم کے لین دین کا معاملہ چل رہا تھا جس پر اسے قتل کیا۔ ملزم نے اس واردات کے لئے نیا ہنڈاموٹر سائیکل خریدا تھا تاکہ واردات کے بعد فورا روپوش ہوسکے۔ ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ مزیدتفتیش جاری ہے ملزم کوٹھوں شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے گا تا کہ سزا سے نہ بچ سکے۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی اور قلیل وقت میں اندھے قتل کی واردات ٹریس کرنے پر شاباش دی اور نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">