اسلام آباد(سی این پی)تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں صبح سویرے نامعلوم کار سواروں نے شہری کو اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے سے محروم کردیا۔نامعلوم ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگے۔تفصیلات کے مطابق ۔اختر نامی شخص اتحاد ائیر لائن کے ذریعے صبح سویرے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا۔
ائیرپورٹ سے ٹیکسی نمبر Gal1122 میں مری کی طرف جا رہا تھا۔ جس کے پاس 18 لاکھ پاکستانی روپے کی رقم موجود تھی. کرولا کار میں موجود نامعلوم افراد اس کا پیچھا کر رہےتھے.آلحیات ہوٹل کے پاس پہنچ کر ٹیکسی کو روک کر ان سے پیسےسامان وغیرہ چھین لیا۔ نامعلوم افراد نے جاتے ہوے فائر بھی کیے جس سے ٹیکسی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور ٹیکسی کی فرنٹ پر بیٹھا اختر معمولی زخمی ہوا۔کار سوار رقم لے کر فرار ہو گئے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">