اسلام آباد(سی این پی )اسلام آباد میں دو شہریوں کو مختلف علاقوں سے سرچ آپریشن اور ویری فیکیشن کے نام پرہونے والے ایکشن کے درران غائب کردیاگیا ،پولیس نے انکے اغوا کے مقدمات درج کرلیے ۔سرچ آپریشن کے نام پر تھانہ ترنول کی حدود سے بہرام کے بھائی علی کو گھر سے باہر نکالاگیااور پھر انگوٹھے کی تصدیق کے لیے گھر سے باہر لایاگیااورپھر اسے ہائی ایس میں ڈ ال کر نامعلوم افراد لے گئے ، دوسرا واقعہ تھانہ نیلور کی حدود میں پیش آیاعظمی نے پولیس کو بتایاکہ اسکے خاوند شفیق الرحمن کو پولیس یونیفارم میں آنے والے اہلکاروں نے ویری فیکیشن کے لیے لے جانے کا کہا،انکے ساتھ دو پرائیویٹ گاڑیاں بھی تھی، اس کا خاوند 19اپریل سے لاپتہ ہے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">