تھانہ نیلور کے علاقوں میں سرچ و کومنگ آپریشن،قتل کے مطلوب ملزم سمیت دیگر گرفتار

اسلام آباد(سی این پی)تھانہ نیلور کے علاقے چراہ گاﺅں ، جنگل ایریا اور نواحی علاقوں میں سرچ و کومنگ آپریشن۔آپریشن کے دوران قتل کا مطوب ملزم سمیت سرچ آپریشن کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار۔پولیس نے جنگل میں بدنام زمانہ منشیات فروش جبران عرف کالا کا منشیات کا اڈہ ختم کر دیا.
سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ،علاقے کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے ، سرچ آپریشنز ضلع بھر میں جاری رکھے جائیں گے ۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا اعلان تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے خصوصی احکامات پر ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران کی زیر نگرانی تھانہ نیلور کے علاقوں چراہ گاﺅں ، جنگل ایریا اور نواحی علاقوں میں گرینڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن میں ایس پی رورل ضیاء الدین کی سربراہی میں تھانہ نیلو ر پولیس ، سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گھر کی تلاشی لینے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس نے اپنا نام حارث بتایا جو تھانہ نیلور کے مقدمہ نمرب 59/22بجرم 302ت پ میں مطلوب تھا ۔پولیس نے گھر سے دو پسٹلز معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گاﺅں میں ایک گھر کی چھت سے ہوائی فائرنگ کی تو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف علی کو گرفتار کرلیا ۔جنگل ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش جبران عرف کالا کے ٹھکانے پر ریڈ کیا تو ملزم پہلے ہی وہاں سے فرار ہو گیا ، پولیس نے موقع سے دو موبائل فون ،دوربین کے کور، کلاشنکوف کے روند اور خول برآمد کر کے منشیات فروشی کے اڈے کا مکمل طور پر ختم کر دیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا اور سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے ۔ اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور جرائم کے سدباب کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیموں کو اس کامیابی پر شاباش دی اور مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں ، قبضہ مافیا کے گرد گھیراتنگ کیا جائے اور ایسے شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کے لئے تمام ت