فیصل موورز اور لوکل ٹرانسپورٹرز کے درمیان فائرنگ واقعہ،پانچ قانون شکن گرفتاراسلحہ بھی برآمد

اسلام آباد(سی این پی )فیصل موورز اور لوکل ٹرانسپورٹرز کے درمیان لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کا معاملہ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت ریسپانس کیا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے پانچ قانون شکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

واقعہ تھانہ نون کے علاقہ میں موجود فیصل موورز کے اڈے پر پیش آیا۔پولیس کی سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔