اینٹی وہیکلر لفٹنگ سیل اسلام آباد کا موٹرسائیکل چوروں کے بڑا ایکشن۔موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک گینگ کے چارملزمان گرفتار۔27 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔ ملزمان نے دوران تفتیش 33 موٹرسائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گینگ کق گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں زعفران ولدمحمد یسین سکنہ گلی نمبر 2 پھلگراں بھارہ کہو اسلام آباد،احسن اقبال ولد ذاہدا قبال سکنہ گلی نمبر 2 پھلگراں بھارہ کہو اسلام آبا د،محمدشہزاد ولدمحمدعلی سکن کلی نمبر 2 پھلگراں بھارہ کہو اسلام آباداورنوروز خان ولد غفار خان سکنہ گلی نمبر 2 پھلگراں بھارہ کہوا اسلام آبادشامل ہیں۔ ملزمان زعفران اور احسن اقبال سٹی زون اور انڈسٹریل ایر یا زون سے موٹر سائیکل مارکیٹ و پارکینگ ہائے ہسپتال ، یونیورسٹی وغیرہ سے چوری کرتے تھے اصل چیز پر یا ملزم مد شہزاد ( موٹر سائیکل مکینک ) کے ذریعہ ٹمپرڈ کر کے فروخت کرتے رہے ہیں ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز کے چیسز نمبرات ٹمپرڈ کرنے کے آلات برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش کل 33 موٹر سائیکلز کو چوری کرنے کا انکشاف کیاجن میں ملزمان کے قبضہ سے 30لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد مالیت کے کل 27 چوری شدہ موٹر سائیکلز جن میں (10 عدد ) ہنڈائی جی 125 جبکہ (17 عدد )CD70 موٹر سائیکل برآمد کرلئے ہیں،برآمد و موٹر سائیکلز اصل مالکان کو حوالے کئے جار ہے ہیں،یہ گینگ چوری شدہ موٹر سائیکلز اسلام آباد مضافاتی علاقوں میں فروخت کرتے تھے ، آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">