اسلام آباد پولیس تھانہ بنی گالہ کی کاروائی۔چوری کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سات لاکھ , پچاس ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ و نقدی برآمد کر لی ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بنی گالہ سب انسپکٹر رشید احمد،اے ایس آئیز محمد شریف، مختارنواز، تنویر حسین معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مقدمات کی تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ان میں ملوث ملزمان کوگرفتار کیاجن میںمحمد عمر ولد نورافزا سکنہ گیا تھانہ پٹن ضلع کوہستان سے 1,50000 نقدی، ملزم تنزیل احمد ولد صدیق سکن تحصیل یارحسین ضلع صوابی سے 2,50000 نقدی مال مسروقہ،رئیس خان ولد تجاور خان سکنی تحصیل یارحسین ضلع صوابی اور انیل ولد شمس الدین سکنہ روال ٹاون اسلام آباد سے نقدی و مال مسروقہ 3,50000 روپے،کل مالیت سات لاکھ پچاس ہزار روپے کا مالمسروقہ اور نقدی برآمد کر لی ہے، مزید تفتیش جاری ہے
ملزمان کے خلاف تھانہ بنی گالا میں مقدمہ نمبر 106 مورخہ 02.02.22 بجرم 381/411 ت پ تھانہ بنی گالا اسلام آباد،مقدمہ نمبر 15 مورخہ 27.04.22 بجرم 379/411 تھانہ بنی گالا اسلام آباد،مقدمہ نمبر 191 مورخہ 01.05.22بجرم 379/411 ت پ تھانہ بنی گالا اسلام آباد درج ہیں۔ایس ایس پی اسلام آباد محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہاکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے کوشاں ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں لا رہی ہے،ایسے شر پسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">