تھانہ گولڑہ پولیس نے شاہ اللہ دتہ میں قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا

تھانہ گولڑہ پولیس نے شاہ اللہ دتہ میں قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ملزم محمد نیاز عرف آلیان وقوعہ کے بعد مقتول کی گاڑی لے کر بھاگ کیا تھا جس کو پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے موبائل فون اور گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 07مئی 2022رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص کی ڈیڈ باڈی شاہ اللہ دتہ میں پڑی ہے جس کو فائر لگے ہیں ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیاجس کا نام خرم اکبر ایڈووکیٹ معلوم ہوا پولیس نے فورا مقتول کے ورثاءکو اطلا ع دی ۔ مقتول کے والد اکبر منیر کی درخواست پر تھانہ گولڑہ پولیس نے مقدمہ نمبر 641/22بجرم 302/397ت پ درج رجسٹر کر کے تفتیش کا آغاز کیا ۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کی گرفتار ی کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے ایس پی صدر تصور اقبال کی زیرنگرانی خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، ایس ایچ او تھانہ گولڑہ ندیم طاہر معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم نے وقوعہ کی جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے تفتیش کی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم محمد نیاز عرف آلیان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے موبائل فون اور مقتول کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ کہ اس نے مقتول خرم اکبر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور گاڑی لے کرفرار ہو گیا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیم کو قلیل وقت میں ملزم کو گرفتار کرنے پر شاباش اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔