ورکرز ویلفیئر فنڈز میں خرد برد ریفرنس، گواہ کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق سیکرٹری افتخار رحیم وغیرہ کے خلاف ورکرز ویلفیئر فنڈز میں مبینہ خرد برد ریفرنس میں گواہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے،اس موقع پر نیب گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت16 مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔