اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد پولیس سی آئی کی کاروائی اسلام آباد تھانہ جات سہالہ اور ترنول کے علاقوں میں زیر تعمیر مکانات سے بجلی کیبل گن پوائنٹ پر چھیننے الیکٹرک سٹور سے بجلی کیبل چوری کی وارداتوں میں ملوث کھوکھر گینگ سرغنہ سمیت 05کارندے گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینے و چوری کیے گئے مختلف اقسام کے 197بنڈل بجلی کیبل جس کی مالیت تقریباً 24,50,000روپے ہے برآمدکر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق CIAپولیس کے ذوالفقار علی SI اور جوانوں پر مشتمل ٹیم نے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورز کی مدد سے تھانہ سہالہ اور تھانہ ترنول کے علاقوں میں زیر تعمیر مکانات سے بجلی کیبل گن پوائنٹ پر چھیننے اور الیکڑک سٹور وں سے بجلی کیبل چوری کی وارداتوں میں ملوث نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد و راولپنڈی کے مختلف مقامات پر ریڈ کیے۔پولیس ٹیم نے الیکٹرک سٹور اور زیر تعمیر مکانات سے بجلی کیبل گن پوائنٹ پر چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 05کس ملزمان کو انتہائی محنت کے ساتھ گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھیننے و چوری کیے گئے مختلف اقسام کے197بنڈل قیمتی بجلی کیبل مالیتی تقریباً 24,50,000روپے برآمد۔ ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوائے گئے ہیں۔ملزمان رات کے وقت زیر تعمیر مکان میں داخل ہوکر چوکیدار کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر بجلی کیبل چھینتے ہیں اسی طرح ملزمان الیکٹرک سٹوروں میں داخل ہوکر بجلی کیبل چوری کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان ???? خان شیر عرف کھوکھر ولد محمد زمان ساکن ڈھوک مستقیم ضلع راولپنڈی (گینگ لیڈر)،بابر اقبال ولد محمد خلیل ساکن جھنگی گاو¿ں اڈیالہ روڈ ضلع راولپنڈی،عرفان حیدر ولد اختر عباس ساکن ڈھوک اورنگزیب اڈیالہ روڈ ضلع راولپنڈی،خالد خان عرف کولا ولد سید گل ساکن غریب آباد ضلع راولپنڈی،ولید ولد محمد ندیم ساکن دھوبی گھاٹ مری راولپنڈی حال سوہان اسلام آبادشامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل ذیل ہے ،مقدمہ نمبر 192 مورخہ 04.03.22 بجرم 392/411 ت پ تھانہ سہالہ، اسلام آباد مقدمہ نمبر 482مورخہ20.04.22بجرم380/454/411ت پ تھانہ ترنول، اسلام آباد ،مقدمہ نمبر 264مورخہ22.03.22بجرم380/454/411ت پ تھانہ سہالہ، اسلام آباد ،مقدمہ نمبر 628مورخہ21.04.22بجرم411ت پ تھانہ انڈسٹریل ایریا، اسلام آباد ۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سی آئی اے پولیس کی ٹیم کی محنت اور لگن کو سہراتے ہوئے اچھی کارکردگی کی بنا ءپر پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">