اسلام آباد (سی این پی )اسلام آباد تھانہ شہزاد ٹاﺅن پولیس کا نقب زن گینگ کے خلاف کریک ڈاﺅن۔گرلز ہاسٹلز میں نقب زنی کی دووارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار۔ملزمان کے قبضے سے 18لیپ ٹاپ، 04موبائل فون اور لیڈیز بیگ برآمد۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے تھانہ شہزاد ٹاﺅن کے علاقہ میں گرلز ہاسٹلز میں ہونے والی نقب زنی کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتار ی کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاﺅن فضل خالق، اے ایس آئی اختر عباس ، اے ایس آئی ظہیر احمد معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کا استعمال کرتے ہوئے ان واردتوں کو ٹریس کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں انعام الرحمان ولد عبدالمعید، معاذ حسین ولد عباس علی اور سمیع اللہ ولد عباس علی سکنہ چھٹہ بختاور شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے مقدمہ نمبر 319/22بجرم 380/457/411ت پ میں چوری شدہ 11لیپ ٹاپ، دو موبائل فون اور لیڈیز بیگ برآمد کیا گیا جبکہ مقدمہ نمبر 326/22بجرم 380/457/411ت پ میں 06لیپ ٹاپ، دو موبائل فون برآمد کر لئے گئے ہیں ۔ ملزمان نے عید کے دنوں میں گرلز ہاسٹلز میں جب لڑکیاں اپنے گھروں کو گئی ہوئی تھیں تالے توڑ کر وارداتیں کی تھیں ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر شابا ش دیتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا ۔آئی جی اسلام آباد نے تمام زونل افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور گھریلو چوری کی وارداتوں کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">