یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے جسمانی ورزش بہت ضروی ہے۔باقاعدگی سے ورزش اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ ورزش سے میٹابولزم تیز ہوتے ہیں جو چربی اور کیلوریز کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں ،ورزش کرنے سے موڈ بھی بہتر ہوجاتا ہے۔کچھ لوگ صبح سویرے ورزش کرتے ہیں اور کچھ دفتر اور اپنے کام ختم کرنے کے بعد شام کو ورزش کے لیے وقت نکالتے ہیں۔ ورزش صبح ہو یا شام دونوں کے ہی فائدے ہیں لیکن صبح سویرے اٹھنے اور ورزش کرنے کے فوائد حیران کن ہیں۔صبح کا وقت اکثر ورزش کرنے کا اچھا وقت سمجھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ایک اچھے دن کو شروع کرنے کےلیے ورزش بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔
آج ہم آپ کو صبح سویرے ورزش کرنے کے کچھ حیران کن فوائد بتاتے ہیں:
- صبح سویرے ورزش کرنے سے آپ پورا دن فریش رہتے ہیں ۔
- صبح کی ورزش خون میں گلوکوز کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے جبکہ صبح سویرے ورزش ذیابیطس کے خطرے کو کم کردیتی ہے۔
- صبح سویرے ورزش کرنے سے آپ کی کسی بھی چیز پر مکمل توجہ رکھنے کی صلاحیت بہتر اور آپ کی سوچ مثبت ہوجاتی ہے۔
- صبح کی ورزش آپ کی اچھی اور پرسکون نیند کی وجہ بنتی ہے۔
- صبح سویرے ورزش سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
اگرچہ اس بات کا کوئی جواب نہیں ہے کہ ورزش کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے، صبح، شام یا دوپہر لیکن ورزش کرنا اہم ہے۔
ورزش کرنے کے لیے آپ صبح سویرے جم جاسکتے ہیں یا پھر صبح رننگ بھی کرسکتے ہیں۔