نیو یارک(سی این پی)حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں پایا گیا ہے فالج زدہ افراد کی دیکھ بھال کرنے والوں میں ذہنی تناؤ یا ڈپریشن کی کیفیات عام ہیں۔
شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فالج زدہ افراد کی دیکھ بھال کرنے والے تقریباً 30 فیصد افراد مریض کی اسپتال سے چھٹی ہونے کے بعد پہلے سال کے دوران تناؤ اور جذباتی مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔
نیورولوجی، نیورو سرجری اور ایمرجنسی میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر لیوس مورگنسٹارن کا کہنا تھا کہ ڈپریشن، اضطراب اور تناؤ بالخصوص ان خاندان کے افراد میں عام ہے جو اپنے شدید بیماری میں مبتلا عزیزوں کی زندگی اور موت کا فیصلہ کرتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر لیوس کا مزید کہنا تھا کہ بطور ڈاکٹر ہم عام طور پر اپنے مریضوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جبکہ ہمیں مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کی صحت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔