لاہور۔پنجاب میں 246 بنیادی مراکز صحت طویل عرصے سے ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ڈیلی ویجز پر بھی ڈاکٹروں کی 100 فیصد موجودگی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق، فیصل آباد میں 22 مراکز صحت، سرگودھا میں 15، جہلم میں 13، گجرات میں 12، اور بہاولنگر میں 11 بنیادی مراکز صحت ڈاکٹروں سے خالی ہیں۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ اور میانوالی میں 10، 10 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اور اٹک میں 9، 9 مراکز پر ڈاکٹر موجود نہیں ہیں۔
پاکپتن، خوشاب، جھنگ، اور بہاولپور میں 8، 8 مراکز صحت خالی ہیں، جبکہ شیخوپورہ اور ملتان میں 5، اور لودھراں، گوجرانوالہ، اور چکوال میں 4، 4 سیٹیں غیر فعال ہیں۔
راجن پور، قصور، اور ڈی جی خان میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں 3، 3 مراکز صحت ڈاکٹروں کے بغیر کام کر رہے ہیں۔