ایم۔ پی۔ اے۔ علی احمد جان پارلیمانی سیکرٹری انڈ سٹری اینڈ کامرس نے قطر ہسپتال کا دورہ

کراچی(نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عوام کو صاف ستھرااور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کے حوالے سے عوامی خدمات میں سب سے پہلے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کے دوران کیا۔ ایم۔ پی۔ اے۔ علی احمد جان پارلیمانی سیکرٹری انڈ سٹری اینڈ کامرس نے قطر ہسپتال کا دورہ کیاوہاں کے ایم ۔ایس۔ راشد خان زادہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف و انتظامیہ سے ملاقات کی وہاں انکو بہترین کام کر نے پر سراہا جس طرح قطر ہسپتال کی انتظامیہ عوام کی خدمت کررہی ہے اور صفائی ستھرائی کے بہتر اقدامات کو دیکھتے ہوئے ایم ایس،راشد خان زادہ کو شیلڈز سے نوازا ۔ ایم ایس،نے بتایا کہ تقریبان 15لاکھ چوبیس ہزار مریضوں کو علاج فری آف کوسٹ سندھ گورنمنٹ کی مدد سے ممکن ہوا علی احمد جان نے یقین دہانی کرائی کہ بلڈنگ ہمارے پاس ہے یہاں پر ٹراما سینٹر کا بہت جلد انعقاد کیا جائے گا منسٹر صاحبہ سے میٹنگ کروا کر انشاءاللہ بہت جلد افتتاح ہوگا .