سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوسکی، اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد تکنیکی بنیادوں پر ختم کرتے ہوئے اجلاس 6 جون تک ملتوی کردیا۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں اجلاس مقررہ وقت کے برعکس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جو 6 جون تک ملتوی کردیا گیا۔
اجلاس سے قبل اسمبلی کے باہر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے، تاہم اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے میڈیا سےگفتگو میں کہا تھا کہ پرویز الٰہی کے احکامات پر اسمبلی کے دروازے بند کیے گئے ہیں، کسی صحافی یا رکن صوبائی اسمبلی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، یہ کوئی گجرات کا ضلعی کونسل نہیں ہے، یہ 12کروڑ افراد کا مرکز ہے۔