راولپنڈی(سی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکے خلاف پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کی جانے والی بدزبانی،بداخلاقی اورنازیبا الفاظ اداکرنے پرپاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے رہنما اورسابق امیدواراین اے 60سجادخان کی قیادت میں گزشتہ شام کمیٹی چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں مسلم لیگ ن راولپنڈی کے کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی مظاہرے کاآغازہوٹل گرین پیلس سے ہواراستے میں عمران خان اورشیخ رشیداحمدکے خلاف اورمریم نوازکے حق میں نعرے بازی کی گئی شرکاء نے بدکردار،بداخلاق،بدزبان،عمران خان،مریم تیرے جانثاربے شمار،مریم تیری عزت پرجان بھی قربان ہے میاں نوازشریف زندہ باد اورشیراک واری فیرکے نعرے لگائے
اس موقع پرخطا ب کرتے ہوئے سجاد خان نے کہاکہ عمران خان انتہائی گندے کردارکامالک ہے انہوں نے ہمارے قائدمیاں نوازشریف کی صاحبزادی ہماری آ ن اورشان ہیں ہماری ہردلعزیزقائدمریم نوازکے خلاف جلسہ میں عمران خان نے جوغلیظ زبان استعمال کی ہے ہم اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں ایسی زبان کسی لیڈرکی نہیں ہوسکتی ہے یہ انتہائی گھٹیاانسان کی زبان ہے عمران خان سمیت شیخ رشیداحمدکوخبردارکر تے ہیں کہ وہ احتیاط سے کام لیں اپنی زبانوں کولگام دیں ورنہ راولپنڈی کے مسلم لیگ کے کارکنوں میں شدیدغصہ پایاجاتاہے
اگریہ لوگ بازنہ آئے توان کی زبانیں گدی سے کھینچ لیں گے اورعمران خان کاراولپنڈی سے گزرناناممکن بنادیاجائے گاجبکہ شیخ رشیداحمدکی لال حویلی بھی محفوظ نہیں رہے گی ہم اپنی قائدکی عزت کیلئے جانیں بھی قربان کرسکتے ہیں مظاہرے سے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین راولپنڈ ی سٹی کی سیکرٹری اطلاعات ملیحہ حسین،قائم دین صافی،حاجی سیف اللہ،نعیم پاشا عبدالمالک عباسی اوردیگرنے بھی خطاب کیا اورعمران خان کی بدزبانی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی شرکاء نے کمیٹی چوک میں ٹائروں کوآگ بھی لگائی احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے مری روڈپرٹریفک کافی دیرتک جام رہی۔