صوبے کے وسائل کا بے دریغ استعمال،وفاق پر حملہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پی ٹی آہی لانگ مارچ و فاقی حکومت نے وفاق کی ایک اکاہی کی جانب سے وفاق اور صبوبے کے سر کاری وسا یل کا بے دریغ استمال کر تے ہویے وفاق پر حملہ کر نے پر وزیراعلی خبر پختونخواہ محمود خان کے خلاف سخت کارروائی کا اصولی فصیلہ کر لیا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کرکے عہدےکا غیرآئینی استعمال کیا، مسلح پولیس افسران کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے پی کی شرکت وفاق پرحملہ ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ کے غیرآئینی اقدام پر ان کےخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں وزارت قانون سےرائے طلب کرلی ہے، وزارت قانون سے حاصل قانونی رائے پرعمل کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں تعینات وفاقی سرکاری ملازمین اور پولیس افسران نے پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں سہولت کاری کی، ان کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ بعض پولیس افسران مسلح ہوکرپی ٹی آئی فتنہ مارچ میں وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائےگئے، ایسے افسران کے خلاف اپنے عہدوں کا  خلاف قانون استعمال کرنے پرکارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔