وزارت داخلہ نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سر ی لنکن شہری اور راجکو کے منیجر پریانتھا کمار کو ٹیچر کا ویزہ جاری کیا گیا تھا۔ا پاسپورٹ نمبر N-794593 ویزے کی معیاد 9نومبر2023 تک تھی

اسلام آباد:(سی این پی) وزارت داخلہ نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سر ی لنکن شہری اور راجکو کے منیجر پریانتھا کمار کو ٹیچر کا ویزہ جاری کیا گیا تھا۔ا پاسپورٹ نمبر N-794593 ویزے کی معیاد 9نومبر2023 تک تھی۔


ذرائع کے مطابق پولیس نے اب تک اس کیس میں 118ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں پولیس کی تحقیقات کے مطابق قتل ہونے غیر ملکی شہری سری لنکا میں 1972میں پیدا ہوا اور 2012میں سیالکوٹ پاکستان میں آیا اسے بطور پرو ڈکشن منیجر تعینات کیا گیا تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ وزارت داخلہ اس کو ورک ویزی جاری کا تھا جو ملٹی پل تھا آخری ویزا 10ستمبر2021میں جاری ہوا جس کی معیاد 730دن ہے پولیس نے اس کی پاکستان آمد کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لیں.پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پولیس راجکو فیکٹری کے مالکان سے اس بات کو تفتیش کر رہی ہے کہ ویزہ تو ٹیچر کا جاری کیا گیا تھا لیکن وہ کس حیثیت سے منیجر کے طور پہ کام کر رہا تھا-