آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے ساتھ یواین وومن کنٹری ری ریپریزنٹیٹو شرمیلا رسول اور پورٹ فولیو منیجر یو این وومن سمن احسن کی ملاقات،اسلام آباد ٹریفک پولیس اوبر اورکریم کے ملازمان کو ڈرائیو نگ اور روڈ سیفٹی رولز کی ٹریننگ دے گی ،یو این وومن اور اسلام آباد پولیس نوجوان خواتین کو تربیت دے گی اور پولیس جاب کے ساتھ انٹرن شپ کے مواقع مہیا کریں گے میٹنگ میں فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے ساتھ یو این وومن کنٹر ی ریپریزنٹیٹو شرمیلا رسول اور پور ٹ فولیو منیجر یو این وومن سمن احسن کی سنٹر ل پولیس آفس اسلام آ باد میںملاقات کی ،ملاقات میں فیصلہ کیاگیا کہ اسلام آباد پولیس اور یواین وومن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس اوبر اور کریم کے ملازمان کو ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کی ٹریننگ دے گی، ڈرائیورز کو ٹریننگ دینے کا مقصد دوران سفر قیمتی انسانی جانوں کو بچانا اور ٹریفک قوانین کی عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے ،یو این وومن اور اسلام آباد پولیس نوجوان خواتین کو تر بیت دی گی اور پولیس جاب کے ساتھ انٹرن شب کے مواقع دینے پر اتفاق، خواتین آفیسرز کی بھرتیوں پر زور دیا جائے گا ، تاکہ خواتین پولیس کی بھریتوں کو ترجیح دی جاسکے، یو این وومن اسلام آباد پولیس کی خواتین پولیس آفیسرز کی رہائشی بیرکس کو بہتر بنانے اور تعزئین و آرائش میں مدد کرے گی، اس علاوہ اسلام آباد پولیس کے خدمت مرکز میںواقع جینڈر پروٹیکشن یونٹ کو مزید فعال بنانے آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کیلئے مزید اقدمات اٹھانے میں یو این وومن اپنا کردار اداکرے گی اور وفاقی دارلحکومت میں خواتین کے تحفظ کیلئے خواتین سیفٹی اپلی کیشن لانچ کی جائیگی،اس موقع پرآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہاکہ خواتین کا مثبت کردار معاشرے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر اندار نہیں کیا جاسکتا۔