صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور الیکشن ترمیمی بل بغیر منظوری کے واپس بھجوادیے۔
صدر مملکت نے بلز کی منظوری سے انکار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت نیب اور الیکشن ترمیمی بلز پر نظر ثانی کرے۔
دونوں قوانین کے نفاذ میں صدر مملکت کی منظوری ضروری ہے تاہم صدر کے فیصلے کے بعد حکومت دونوں بلز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرے گی۔
وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بلز پیش کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی بل2022 کے تحت ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کو ختم کیا تھا جبکہ نیب ترمیمی بل کے ذریعے نیب کے اختیارت کم کیے تھے۔