فیاض الحسن چوہان کو شہباز گل نے بنی گالہ جانے سے روک دیا، دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں اور ان سے میل ملاقاتوں کا بھی سلسلہ شروع ہو چکا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی سے ممبر صوبائی اسمبلی فیاض الحسن چوہان جب چیئرمین عمران خان سے ملنے کیلئے بنی گالہ پہنچے تو انہیں روک دیا گیا اور ایک گھنٹے تک انتظار کرایا گیا ، فیاض الحسن چوہان کو شہباز گل کی ہدایت پر روکا گیا جس پر فیاض الحسن چوہان سخت نالاں ہوئے اور دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں کی تذلیل ہو رہی ہے اس موقع پر شہباز گل کا کہنا تھا کہ سخت جملے مت بولیں یہاں میڈیا بھی موجود ہے۔