چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ، قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی کے تحت علاقائی عوامل اور سیکیورٹی پر سیمینار منعقد کیا گیا ، نسٹ میں ہونے والے اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع کے خلاف سالمیت کی ضامن ہے ، نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے ، سول اور ملٹری قیادت اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے ، پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ، پاکستان ذمہ دار اور پراعتماد نیوکلیئر ملک ہے ، پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے ، قومی سیکیورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے ، قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے ، صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">