اسلام آباد:(سی این پی) نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاو کے مدنظر کیٹگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگاتے ہوئے فہرست میں مزید 8 ممالک شامل کر دیئے۔ پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا کی ویکسین لگوانا لازم ہوگا.
این سی او سی نے کورونا وائرس کی نئی قسیم اومی کرون کے پھیلاو کے باعث کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی۔ کیٹگری سی کے ممالک سے ضروری سفر کی صورت میں استثنی کے لیے قائم خصوصی کمیٹی سے استثیٰ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں جنوبی افریقہ، یوکرین، کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ سلووینہ، ویتنام، پولینڈ، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی اور بوٹسوانا بھی کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">