حکومت نے اسلام آباد میں رات دس بجے سے تمام شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ون ڈش کی اجازت ہو گی،خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی شادی ہال، ریسٹورنٹس مالکان کے ساتھ ملاقات میں رات دس بجے سے تمام شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مہندی، شادی اور ولیمہ تقریبات رات دس بجے تک ختم کی جائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کر کے گرفتار کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے سسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو عمل درآمد کرانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔