پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پرویز مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔
اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ میں پرویز مشرف کی صحتیابی کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ نہیں چاہتا اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل یہ افواہ سامنے آئی تھی کہ پرویز مشرف انتقال کرگئے ہیں، جس کی ان کے اہلِ خانہ نے تردید کی تھی۔