امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی صدرجو بائیڈن نے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سکیورٹی، تجارت ،سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفیر کے علاوہ دیگر ممالک کے 46 سے زائدسفیر بھی وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو سیشن میں موجود تھے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ہر سفیر کے ساتھ الگ الگ تصویر بنوائی۔