اوجی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ گھوٹکی سے گیس کے بھاری ذخائردریافت کر لیے

اسلام آباد(سی این پی )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ سے گیس کے بھاری ذخائر دریافت لر لیے ہیں۔ اس مشترکہ منصوبے میں اوجی ڈی سی ایل بطورآپریٹر 70 فیصد حصہ کی مالک ہے جبکہ ایس ای پی ایل 13.5 فیصد ،آئی پی آر ٹی او سی 11.5 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (بی ایچ پی ایل) 5 فیصد حصہ کی بالترتیب مالک ہیں۔ عمیر ساؤتھ ایسٹ1- کنواں ضلع گھوٹکی میں واقع ہے۔

عمیر ساؤتھ ایسٹ # 01 کنویں پرکام کا آغاز09 مئی 2022 کو ہوا تاکہ پیرکوہ فارمیشن اور حبیب راہی لائم اسٹون (HRL) کی ہائیڈرو کاربن صلاحیت کو HRL میں ±785m کی گہرائی پر بطور تحقیقی کنویں جانچ کی جاسکے۔ اس کنویں کی کھدائی HRL بیسڈ پر وائر لائن لاگز کے تحت 790 میٹر تک کی گئی ، HRL میں کامیاب ڈرل اسٹیم ٹیسٹ-1 کے تحت کنویں پر ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر (WHFP) 210پاؤنڈ فی مربع انچ (PSi) پر32/64’’ چوک سائز کے ذریعے 1.063 ملین کیوبک مکعب فٹ یومیہ (MMSCFD) گیس کے ذخائر دریافت ہوئےعمیر ساؤتھ ایسٹ1- کنویں کی دریافت گدو جوائنٹ وینچر پارٹنرز کی جارحانہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ اس دریافت سے کامیابی کی نئی راہیں کھلی ہیں گیس کی اس نئی دریافت سے مقامی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے ملک میں توانائی کی طلب و رسد میں پائے جانے والے خلا کو پرکرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ اس دریافت سے ملکی اور اوجی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربن کے زخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔