پیٹرول کے بعد ڈالر بھی بے قابو،207 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر مسلسل تگڑا اور  روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے،کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپیہ 29 پیسامہنگا ہوا ہے۔

ایک روپیہ 29 پیسامہنگا ہونےکے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر207 روپے 75 پیسےکا ہوگیا ہے، یہ انٹربینک میں ڈالرکی بلند ترین قیمت ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک میں ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 208 روپے تک پہنچ گیا تھا۔