وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ بھارت کی موجودہ حکومت ہندوتوا ایجنڈے پر سرگرم ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی جیو پولیٹیکل اثرات سے براہ راست متاثر ہو رہی ہے، ہم نے بطور قوم پاکستان کو بہترین پوزیشن میں لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت ہندوتوا ایجنڈے پر سرگرم ہے، اسلاموفوبیا اور اور بی جے پی لیڈروں کے حالیہ ریمارکس سے سنگین ماحول پیدا ہو رہا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہوتے تو شاید دونوں ممالک انتہائی اقدام نہ لیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو مسائل گزشتہ حکومت سے ملے جن سے نمٹنے کے لیے حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔