اسلام آباد:(سی این پی) وزیراعظم عمران خان سے عسکری قیادت کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورت حال پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سکیورٹی ایجنسیز کے حکام بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پاکستان کی جانب سے افغانستان کو دی جانے والی امداد پر بھی بریفنگ دی گئی۔ افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کیلئے پاکستانی زمینی اور فضائی راستے استعمال کرنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق افغان پالیسی کے تناظر میں مفاہمتی عمل جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملک کی سلامتی امور اور سکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی، وزیرداخلہ نے پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر شرکاء کو بریفنگ دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">